ابوظہبی کی عدالت نےخاتون کو فون پر تنگ کرنے والے شخص کو 5 ہزاردرہم ادا کرنے کا حکم دے دیا.ابوظہبی کی سول عدالت نے مقامی شخص کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک عورت کو بار بار فون کرکے پریشان کرنے کے نتیجے میں ہونے والے اخلاقی نقصانات کے معاوضے کے طور پر 5 ہزاردرہم ادا کرے۔درخواست گزارخاتون نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ نامعلوم شخص منع کرنے کے باوجود بار بار کی کالز سے اخلاقی نقصان پہنچا رہا ہے۔ جس سے اس کی نجی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ عدالت نےاس شخص کومقررہ تاریخ کے بعد ادائیگی پر 12 فیصد سود،فیس اورقانونی اخراجات بھی ادا کرنے کا پابند کیا ہے۔
خاتون کو موبائل فون پر تنگ کرنے والے پر تگڑا جُرمانہ عائد
Aug 19, 2023 | 16:35