سیکیورٹی گارڈز پر تشدد میں ملوث 3 ماں بیٹیوں کی بعداز گرفتاری ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریض کے لواحقین اور سیکورٹی گارڈز میں جھگڑے سے متعلق کیس میں تین ماں بیٹیوں کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کرتے ہوئے رہائی کے لیے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔بانو قدسیہ اور اس کی 2 بیٹیاں سمراء اور مریم نے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی اورملزم حسنین نے بعد از گرفتاری درخواست دائر ک تھی۔واضح رہے کہ ملزم حسنین کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...