کویت نے غیر ملکیوں کے لئے نیا قانون لاگو کردیا

Aug 19, 2023 | 16:50

ویب ڈیسک

کویتی حکومت نے غیر ملکیوں کے لئے نیا قانون لاگو کردیا، جس کے تحت اب کویت سے باہر نکلنے سے قبل زیر التواء ٹریفک خلاف ورزیوں کی ادائیگی کرنا ہوگی، تاہم اس ضمن میں حکومت نے آسان طریقے متعارف کرائے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام وزارت پر واجب الادا قرضوں کی مناسب وصولی کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔کویت چھوڑنے کا ارادہ رکھنے والا کوئی بھی تارکین وطن اس ضابطے کی تعمیل کرنے کے لیے روانہ ہونے سے قبل وزارت داخلہ کے نظام کے اندر اپنے پروفائل سے منسلک کسی بھی ریکارڈ شدہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی ادائیگی کرنے کا پابند ہے۔وزارت نے اس عمل کے لیے آسان طریقے بنادیئے ہیں، جس کے باعث غیر ملکی تارکین وطن وزارت کے الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے یا جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ نامزد محکموں کا دورہ کر کے اپنے واجبات ادا کر سکتے ہیں۔


 

مزیدخبریں