پاکستان میں سُپربلیو مون کا نظارہ

Aug 19, 2024 | 00:04

ویب ڈیسک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نایاب سپر بلیو مون  کا نظارہ کل کیا جائے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق سپر بلیو مون کا نظارہ کل دنیا بھر میں کیا جائے گا. پاکستان میں سُپربلیو مون وقوع پذیر ہوگا، پیر کی رات 11 بجکر 26 منٹ پر اس منظر کا نظارہ کیا جاسکے گا.چاند 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیگا۔

’’سُپربلیو مون‘‘ دوالگ الگ ظاہر ہونے والے فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہے، یہ تب ہوتا ہے جب سُپرمون اور بلیومون کے قمری چکر کسی ایک تاریخ پر رونما ہوں.سُپرمون سے مراد چاند اپنے مدارمیں زمین سے تقریباً 226000 میل کے فاصلے پرآجاتا ہے۔ پاکستان میں سپربلیو مون کا نظارہ 11بجکر 26منٹ پر کیاجاسکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق چاند زمین سے قریب ہونے کی وجہ سے بڑا اور روشن نظر آتا ہے۔

سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا مدار اسے زمین کے قریب لے آتا ہے. جس سے یہ معمول سے 14فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔بلیو مون کی دو قسمیں ہیں ، ایک سیزنل بلیو مون جو ایک سیزن میں تیسرا پورا چاند ہے جس میں چار پورے چاند ہوتے ہیں اور ماہانہ بلیو مون جس سے مراد کیلنڈر مہینے میں دوسرا پورا چاند ہوتا ہے۔کل نظر آنے والا چاند سیزنل بلیو مون ہو گا . یہ منظر اب دوبارہ 2037 تک نہیں دیکھا جا سکے گا ۔ 19 اگست کو چاند زمین سے تقریبا 226,000 میل کی دوری پر ہوگا. یہ ایسا نظارہ ہو گاجو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردے گا۔

مزیدخبریں