گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں سکھر کے مقام پر گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق سکھر میں گڈو بیراج پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا جس کے بعد گڈو بیراج پر پانی کی سطح 4 لاکھ 4 ہزار کیوسک ہو گئی ہے۔حکام کے مطابق گڈو بیراج سے اس وقت درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح میں 4 ہزار کیوسک کا اضافہ ہو گیا ہے اور سکھر بیراج پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔دریائےسندھ میں سیلابی ریلے کے سبب کچے میں ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئیں ہیں۔ بارش کے باعث گڈو بیراج سے نکلنے والی 3 نہریں بند کر دی گئیں ہیں جبکہ سکھر بیراج سے نکلنے والی 4 نہروں میں پانی کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔بیراج انتظامیہ نے سکھر بیراج سے نکلنے والی 3 نہروں میں پانی کی سپلائی نصف کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن