وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے کافی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں ملک بھر کے ہونہار طلبہ کو 10 لاکھ ٹیبلٹس دینے کا اعلان کیا ہے جس سے نوجوانوں کی نہ صرف جدید دنیا تک رسائی ممکن ہوسکے گی بلکہ اپنے اپنے شعبوں میں ملک و قوم کا نام بھی روشن کریں گے۔ جب شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو انہوں نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا جس میں صوبہ بھر کے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا، شہباز شریف نے نوجوانوں کو کھیل کے میدان سے لے کر اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے تھے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، حالیہ پیرس اولمپکس کے مقابلوں میں ارشد ندیم نے حریف ملک انڈیا کو شکست دے کر ملک کا نام دنیا میں روشن کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنے سے ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا، 10 لاکھ طلبہ کو میرٹ پر ٹیبلٹس اور سمارٹ فونز دینگے، نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنے سے ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا، پاکستان کی اقتصادی بحالی منصوبے کا جلد اعلان کروں گا، ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھناملک کی تقدید بدلنا ہے، ہواوے کے تعاون سے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی، ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو سکالرشپ پر چین بھیجا جائے گا، ایس ایم ایز کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے،پاکستان کی اقتصادی بحالی اور ترقی و خوشحالی کے منصوبے کا جلد اعلان کروں گا،ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنا ہے اور ملک کی تقدیر بدلنا ہے، ہماری محنت کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر شہباز شریف نے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس کے سیکرٹریٹ، ڈیجیٹل لرننگ پورٹل، گرین یوتھ موومنٹ، اے آئی فار یوتھ اور قومی رضاکار کور کے اجراء کا بھی افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں، ان نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے، مصنوعی ذہانت دنیا میں سب سے جدید تعلیم کا ہتھیار ہے، چین دنیا کا دوسرا بڑا ترقی یافتہ ملک ہے، انہوں نے جدید علوم کے ذریعے ملک میں انقلاب برپا کیا، اگر ہم اسی راستے پر نوجوان نسل کو وسائل فراہم کریں تو ملک میں نوجوان نسل خوشحالی کا ایسا انقلاب لائے گی جس سے یوم آزادی کے تقاضے پورے ہوں گے، نوجوانوں کو ہر ممکن وسائل فراہم کرینگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں، 77 سال میں قرضوں کے پہاڑ بن گئے، امیر اور غریب کی زندگیوں میں بڑا فرق ہے، ہمیں اپنے مصمم ارادے اور محنت سے آگے بڑھنا ہو گا، یہ نوجوان وسائل ملنے پر ملک کو عظیم بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، ارشد ندیم نے پاکستان کا نام بلند کیا، مایوسی کو پس پشت ڈال کر روشنیوں کی طرف جانا ہے، شبانہ روز محنت سے پاکستان عظیم بنے گا۔ تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آن لائن رجسٹریشن کرا کر قومی رضاکار کور کے رکن بن گئے، وزیراعظم کو قومی رضاکار کور کا بیج بھی لگایا گیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجہ میں معرض وجود میں آیا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، دنیا کے بہت سے ممالک ہم سے پیچھے تھے اب آگے نکل گئے، ان ملکوں نے ترقی کی جہاں سیاسی استحکام رہا، پاکستانی قوم محنتی، ذہین اور ایماندار ہے، ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، نوجوانوں کو ارشد ندیم کی زندگی سے سبق سیکھنا چاہئے، ارشد ندیم نے اپنی غربت کو پاؤں کی زنجیر نہیں بننے دیا، نوجوانوں سے کہوں گا کہ جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں۔وزیراعظم یوتھ کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے یوم نوجوانان کے موقع پر کامیاب یوتھ کامیاب کنونشن کا انعقاد کیا وزیراعظم شہباز شریف نے بھی رانا مشہور کو مبارک باد اور شاباش دی رانا مشہود کو یہ کریڈٹ جاتا ہے نوجوانوں کے فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں بحیثیت وزیر تعلیم و سپورٹس پنجاب کامیاب یوتھ فسٹیول منعقد کیے تھے نوجوانوں کے فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے نتیجے میں رانا مشہود احمد خاں کو کامن ویلتھ ایئر چیمپین ایوارڈ سی بھی نوازا گیا جو پاکستان کے لیے اعزاز ہے ان کے نوجوانوں کے لیے خدمات کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔وزیراعظم یوتھ کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے عالمی یوم نوجوانون کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''کلکس ٹو پروگریس'' تو ہمیں فخر ہوتا ہے کہ ہم ایک ایسے لیڈر کے ساتھ کام کررہے ہیں جنہوں نے ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کیلئے لیپ ٹاپ دیئے، ٹیبلٹس دینے کا اعلان کیا، پنجاب کے اندر پہلے آئی ٹی کا جال بچھایا جنہوں نے ای۔ گورننس کو متعارف کروایا، ایجوکیشن انڈومنٹ جیسے پروجیکٹس لائے گئے، آپ جیسے بچوں اور بچیوں کیلئے دانش سکول لائے، سکالر شپس لے کر آئے، شہباز شریف صاحب نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں پر انوسٹمنٹ کرنا پاکستان کے مستقبل پر انوسٹ کرنا ہے، اِن کا ویڑن ہمیشہ پاکستان کے نوجوانوں کو خود مختیار کرنے کا ہے اس کیلئے انہوں نے کبھی فنانسزکی کمی نہیں آنے دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے اشتراک سے فنی تعلیم کی یونیورسٹی جے جے آف ٹیکنالوجی قائم کی، میاں شہباز شریف نے یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا جس سے ارشد ندیم اور شجر عباس جیسے ہیروز نکل کر سامنے آئے جنہوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر دانش سکول کے طالب علم وسیم یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق جنوبی پنجاب کی تحصیل فاضل پور سے ہے 2007ء میں میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور تعلیم کو جاری رکھنے کا کوئی ذریعہ موجود نہیں تھا، اگر ''دانش سکول'' کا پلیٹ فارم مجھے مہیا نہ ہوتا تو آج دیہاڑی دار مزدور یا کسی ڈھابے پر کام کررہا ہوتا۔ طالب علم وسیم یاسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے کئی سالوں سے دل میں یہ خواہش تھی کہ وزیراعظم مجھے گلے لگائے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے طالبعلم کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے اپنی نشست سے سٹیج پر آکر ہونہار طالبعلم وسیم کو اپنے بچوں کی طرح گلے لگایا اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔