لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا کیس کاز لسٹ سے ڈی لسٹ کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے آج سماعت کرنا تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ کیس پی ٹی آئی سلمان راجا کے وکیل کی درخواست پر ڈی لسٹ کیا گیا۔ سلمان راجا کے وکیل حامد خان نے درخواست دی تھی کہ وہ 6 ستمبر تک رخصت پر ہیں۔ سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ٹریبونلز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم کر رکھا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔