حمزہ  شہبازکی زیر صدارت  اجلاس ،عوامی ریلیف پیکجز پر غور ‘ سفارشات مرتب 

لاہور( این این آئی) سابق وزیراعلی پنجاب اورپبلک فیسیلیٹیشن یونٹ پنجاب کے سربراہ حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں عوامی ریلیف پیکجز اور دیگر اہم امور پر غور اور سفارشات مرتب کی گئیں۔ اجلاس میں احسن اقبال، رانا ثنا اللہ ، اعظم نذیر تارڑ،خواجہ سعد رفیق ، ، مریم اورنگزیب ،کرنل (ر) مبشر جاوید اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری افسران بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میںعوام کو مختلف مدوں میں ریلیف کے حوالے سے غور اور مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نا مساعد معاشی حالات کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حکومت معیشت کو ٹریک پر لانے کے لئے بھی دن رات کوشاں ہے اور ان شا اللہ بہت جلد اس کے ثمرات عوام کے سامنے آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن