لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا بجلی کے بلوں میں جو غیر ضروری ٹیکسز ہیں ان کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ جب ہر صارف جتنے یونٹ بجلی استعمال کررہا ہے اور اس یونٹوں کے مطابق اس کو جو بل بھجوایا جارہا ہے وہ باقاعدگی سے ادا کررہا ہے تو پھر اس صارف سے فیول ایڈجسٹمنٹ، جنرل سلیز ٹیکس اور مختلف ڈیموں کے نام پر جو ٹیکس لگائے گئے ہیں وہ ایک جگا ٹیکس کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔ہر شہری پرائیوٹ کیبل والے کو ماہانہ بل ادا کرتا ہے پھر یہ پی ٹی وی کے نام پر جو بلاوجہ کا جگا ٹیکس کو بھی فوری ختم کیا جائے۔