فیروزوالہ( نامہ نگار)وفاقی وزیر صنعت و پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا بانی پی ٹی آئی کے اندر کا خوف انہیں سٹیبلشمنٹ کیخلاف زہر اگلنے پر مجبور کر رہا ہے۔ بھارت سمیت تمام پاکستان دشمن قوتیں دنیا کی طاقتورترین افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں جو ہر حال میں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔ رانا تنویر حسین نے کہا پی ٹی آئی بھارت سمیت ملک دشمن قوتوں کی آلہ کار بن کر انتشار پھیلا رہی ہے مگرملک کو تباہی کی طرف دھکیلنے والے کردار عیاں ہورہے ہیں جو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کا الزام ہے سٹیبلشمنٹ ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ان کے جھوٹ میں ایک اور اضافہ ہے۔ سٹیبلشمنٹ ملک کو بچانے کی کوشش میں ہے اور ملک بہتری کی طرف جارہا ہے۔ 2017 میں میاں نواز شریف کو نکال کر پاکستان کیساتھ ظلم کیا گیاجس کا خمیازہ آج بھی پورا ملک بھگت رہا ہے۔ عدلیہ کی طرف سے 9 مئی کے ملزمان کا 7 دن کے بجائے ڈیڑھ سال تک بھی کیفرکردار تک نہ پہنچانا سب سے بڑی سہولت کاری ہے مگر اللہ تعالیٰ ضرور انصاف کرے گا ۔صاف چلی شفاف چلی پارٹی کی کے پی کے میں تیسری ٹرم ہے اوروہاں ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا خوف انہیںا سٹیبلشمنٹ کیخلاف زہر اگلنے پر مجبور کر رہا ہے:رانا تنویر
Aug 19, 2024