قرآن کی عظمت کو عمل کے ذریعے اجاگر کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے:عبد الغفار روپڑی  

Aug 19, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار) حکمرانوں نے غریب عوام کو آئی ایم ایف کے قرضوں میں جکڑ دیا ہے۔ ترقی کیلئے اپنی عیاشیوں کو ختم کرنا ہوگا۔ یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں طلباء کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا اسلام دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے کہ مذاہب کے درمیان تصادم کروا کر ان کو بدنام کرنا اور لوگوں کو دین سے دور کرنا ہے۔ ہمیں ان کی کوششوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ قرآن کی عظمت کو عمل کے ذریعے اجاگر کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ اسلام امن اور سلامتی کا سبق دیتا ہے۔ حکمرانوں نے غریب عوام کو آئی ایم ایف کے قرضوں میں جکڑ کر رکھ دیا ہے جو عوام کیساتھ دشمنی ہے۔ قرضے لے کر عیاشیاں خود کرتے ہیں اور بے جا اور ظالمانہ ٹیکس لگا کر غریب آدمی کے خون پسینے کی کمائی سے آئی ایم ایف کے قرضے اتارتے ہیں۔ تم ظلم پر ظلم کر رہے ہو پہلے جو قرضے ملے تھے ان کا حساب تو عوام کو دو۔ دنیا کا واحد ملک پاکستان ہے جس کے حکمران بھکاری ہیں۔ انہوں نے ملک عزت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ کیسی بدبخت حکومت ہے قرضے حاصل کرنے کو بھی اپنی بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان حکمرانوں ہدایت عطاء فرمائے تاکہ غریب عوام ان کے ظلم سے نجات حاصل کر سکیں۔

مزیدخبریں