لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل سنت حلقہ گوالمنڈی کے ناظم قاری محمد صدیق چشتی حلقہ کے امیر پیر مفتی سید زین العابدین کرمانی، پیر توصیف النبی نقشبندی، قاری احمد رضا سیالوی، مفتی اصغر علی مدنی، قاری احمد نجمی، حاجی فیاض بٹ، اعظم نوائے وقت و دیگر علمائے کرام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا جشن آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔ اللہ پاک اس ملک کو تاقیامت قائم رکھے۔ آخر میں شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔