لاہور(نیوز رپورٹر) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف موجودہ وزیراعظم کو یہ ہدایت کریں کہ وہ بجلی کی قیمتوں اور ضروریات اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیلئے فوری اور ہنگامی اقدامات کریںتاکہ عوام کی پریشانی دور ہو سکے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف چاروں صوبوں میں عوام کا ریلیف دینے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں جہاں کمی کا اعلان کر کے عوامی مطالبہ پورا کریں وہاں عوام کو خصوصی ریلیف بھی دینے کا اعلان کریں اور بجلی کے بلوں میں جو ٹیکسز کی بھرمار ہے اس کا خاتمہ کریں تاکہ عوام سکون کا سانس لے سکیں۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پنجاب میں وزیراعلی کے ساتھ مل کر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے یقینا یہ اچھا اقدام ضرور ہے لیکن عوام نون لیگ کی حکومت سے اس سے زیادہ بھلائی کی توقعات رکھتے ہیں۔ سابق وزیراعظم موجودہ وزیراعظم کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ ملکی سطح پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں۔ یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے یہاں جماعتی احباب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر مولانا جمیل الرحمن درخواستی، مولانا سعید سرور، مولانا شمس الحق،مولانا لقمان ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا عوام مہنگائی کے چکی کے دو باٹوں میں پس رہے ہیں اور ان کو ریلیف نہیں مل رہا ہے بلکہ تکلیف زیادہ مل رہی ہے۔
وزیراعظم چاروں صوبوں میں بجلی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں:مولانا امجد
Aug 19, 2024