فیروزوالہ( نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں کی شاپس، یوٹیلیٹی سٹورز، گوشت کی دکانوں، پٹرول پمپس، سبزی و پھل منڈیوں، ہوٹلز اور تندوروں پر نان و روٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے فیلڈ میں متحرک، روٹی اور نان کی سرکاری قیمت کی خلاف ورزی پر ضلع بھر میں ابتک 31 ہزار791 دکانوں اور تندوروں کی انسپکشن کی گئی۔نان و روٹی کی زائد قیمت وصول کرنیوالے 37 دکانداروں کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی اور 29 کو حراست میں لیا گیا۔