لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے صوبائی سٹاف کے ہمراہ منصورہ میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں شجر کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا قدرتی ماحول کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔ درختوں کے بے دریغ کٹاو کی وجہ سے دن بہ دن نہ صرف درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے بلکہ فضائی آلودگی میں بھی روز بہ روز اضافہ ہوتاجا رہاہے۔ زمین پر موجود تمام جانداروں کی بقاء کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری ہے۔ شجر کاری آپشن نہیں ہے بلکہ ضرورت ہے۔
قدرتی ماحول کا تحفظ ہمارا فرض ہے:جاوید قصوری
Aug 19, 2024