لاہور(لیڈی رپورٹر)تاجکستان اور پاکستان کی دوستی کو تقویت پہنچانے کیلئے تاجکستان کی یونیورسٹی ایویسینا تاجک سٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی سے پاکستانی ڈگری ہولڈرز کے اعزاز میں کنسلٹینسی ابروڈ ایم بی بی ایس کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جانیوالی تقریب میں میں طلباء کو تعلیمی اسناد اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔تقریب میں کامیاب طلباء وطالبات کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد عباس منیجنگ ڈائریکٹر کنسلٹینسی ابروڈ ایم بی بی ایس کا کہنا تھا میں شکریہ ادا کرتا ہوں اور نیک خواہشات کرتا ہوں کہ جو سٹوڈنٹس تاجکستان سے ڈاکٹری ڈگری لے کر آئے۔ یہی لوگ ملک و قوم کی خدمت ہمیشہ کریں گے۔ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توئر کا کہنا تھا میں تمام سٹوڈنٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو میرے ملک سے ڈاکٹر بن کر آئے اور میں پاکستانی قوم کو یقین دلاتا ہوں ہمارے ملک میں بہت امن ہے۔
تاجکستانی یونیورسٹی کی پاکستانی ڈگری ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب سر ٹیفکیٹ تقسیم
Aug 19, 2024