لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے 15 مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکز پہلی شفٹ آج بروز پیر مین بلاک یوای ٹی،منگل کو گڑھی شاہو،بدھ کو شملہ پہاڑی، جمعرات کو کلب چوک شاد باغ، جمعہ کو سمن آباد گول چکر جبکہ ہفتہ کو بادامی باغ فرائض انجام دیگی۔دوسری شفٹ آج بروز پیر چائنہ سکیم،منگل کو مغلپورہ،بدھ کو عابد مارکیٹ، جمعرات کو نولکھا بازار،جمعہ کو ملت پارک جبکہ ہفتہ کو عثمان چوک بادامی باغ میں فرائض سر انجام دیگی۔موبائل خدمت مرکز بروز اتور پہلی شفٹ احمد ٹریول شفیق آباد جبکہ دوسری شفٹ سبزی منڈی بادامی باغ میں موجود ہو گی۔موبائل پولیس وین کا دوشفٹوں میں فراہمی کا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
پولیس خدمت مرکز آج مین بلاک یوای ٹی میں فرائض سر انجام دیگا
Aug 19, 2024