لاہور( کامرس رپورٹر)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے صدر قاری زوہیب الرحمن زبیری نے کہا ایف بی آر گوشوارے جمع کرانے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی بجائے آسانیاں پیدا کرے۔انکم ٹیکس گوشوارے 2024میں جن اے او پی اور انفرادی طور پر آمدن 30کروڑ سے زیادہ ہوں گی انہیں آڈٹ اکائونٹ لگانے ہوں گے جو مشکل کام ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ’’انکم ٹیکس گوشوارے 2024 ‘‘کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹیل کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری،سینئر نائب صدر عاشق علی رانا، نائب صدر واصف علی شیخ ،جنرل سیکرٹری سید حسن علی قادری،فنانس سیکرٹری سیف الرحمن زبیری ،جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن ،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران صدیق بٹ،محمد شفیق راجپوت اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوںنے کہا 7 ای کا فارم تمام ٹیکس پیئرز کو بھرنا ہوگا جبکہ سیون ای کا قانون کہتا ہے کہ جن کے اثاثے ڈھائی کروڑ سے زیادہ ہیں۔