عباس عراقچی ایران کے نئے وزیرخارجہ مقرر کر دیے گئے ہیں،ایرانی پارلیمنٹ نےعباس عراقچی کونامزدکیا ۔ایرانی صدرمسعودپزشکیان نے 11اگست کوعباس عراقچی کونامزدکیا تھا ، عباس عراقچی ایرانی نائب وزیر خارجہ کے طورپرفرائض سرانجام دے رہے ہیں ، عباس عراقچی جوہری معاہدے پرمذاکرات کیلئے ایرانی وفد کی سربراہی بھی کرتے ہیں ، عباس عراقچی 21اگست کوپارلیمنٹ سے توثیق کا ووٹ حاصل کرینگے۔دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ انٹوبی بلنکن کا اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔امریکی دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال ،جنگ بندی کی کوششوں،خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے سمیت دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عباس عراقچی ایران کے نئے وزیرخارجہ مقرر
Aug 19, 2024 | 10:26