ایمن اباد (نمائندہ نوائے وقت )یوم آزادی کا دن تاریخی جغرافیائی اور نظریاتی اعتبار سے بے احد اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسی دن ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک پاکستان کی بنیاد رکھی پاکستان کا بنیادی مقصد ایک ازاد اسلامی ریاست کا حصول اور اسلامی روایات و اقدار کا تحفظ ہے ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت ذوالفقار احمد صدیقی نے اپ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جس کی بنیاد ہی کلمہ طیبہ پر رکھی گئی ہے اس لیے ہمیں اس کے مقاصد کو سمجھنے اور افکار پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔
پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی:ذوالفقارصدیقی
Aug 19, 2024