گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل انوائرمنٹ اپروول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات وسیم احسن چیمہ اورممبر انوائرمنٹل اپروول کمیٹی ڈاکٹر مجاہد فرید نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں گوجرانوالہ ڈویژن سے پیٹرول پمپ کے 6اورایک ہسپتال کا کیس منظوری کے لیے پیش کیا گیا لیکن تمام ساتوں کیسسز ضابطہ اخلاق پر پورا نہ اترنے اور کمیٹی کی جانب سے اعتراضات کے باعث موخر کردیا گیا۔کمشنر نوید حیدر شیرازی نے انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ اس کمیٹی میں پیش کئے جانے والے تمام کیسسز کی جانچ پڑتال کے لیے خود موقع پر جا کر تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے اوراین او سی جاری کرتے ہوئے تمام بلڈنگ مالکان سے انڈر ٹیکنگ لی جائے کہ بلا اجازت نقشے میں کسی قسم کی تبدیلی کی صورت میں این او سی کینسل کر دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق پر پورا اترنے والوں کو ہی این او سی جاری کئے جائیں گے۔