حافظ آباد:ٹریفک پولیس کے خلاف بلاجواز گاڑیاں اٹھانے پر شہریوں کااحتجاج 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ٹریفک پولیس کی چیرہ دستیوں اور لفٹر کے زریعے بلاجواز گاڑیاں اٹھانے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ متعدد عوامی سماجی تنظیموںکے راہنمائوںنے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ملازمین ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی بجائے ہمہ وقت اپنی روزی کمانے اور چالانوںکی بھرمار میں مصروف نظر آتے ہیں جبکہ شہریوں کی گاڑیوںکو بلاجواز لفٹر سے اٹھا کر دودوہزار روپے جرمانہ کرنا معمول بن گیا ہے جس کا اعلی حکام کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔اور ٹریفک پولیس میں بڑھتی کرپشن کے خاتمہ کے لئے سخت اقدامات بروئے کارلانے چاہئے ۔

ای پیپر دی نیشن