گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگی کارکن کو قتل کرنیوالا مرکزی ملزم 22روز بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا،وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی،عوامی سماجی حلقوں کا ملزم کہ عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار۔ متحریک کارکن واصف بٹ کو 22روز قبل ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،لیکن 22روز گزرنے کے باوجود گوجرانوالہ پولیس مرکزی ملزم شہباز گجر کو گرفتار کرنے میں ناکام چلی آرہی ہے اور ابھی تک مرکزی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔مرکزی ملزم کی عدم گرفتاری پر مسلم لیگی کارکنوں اور عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جارہی ہے،مدعی مقدمہ اویس بشیر بٹ نے کہا کہ مقتول واصف بٹ مسلم لیگ ن کا دیرینہ کارکن اور میاں نوازشریف کا جانثار تھا۔ملزم شہباز گجر اور اسکے ساتھیوں نے ہمارے بھائی واصف کو ناحق قتل کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے واقعہ کا فوری نوٹس لیکر سی پی او کو ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیئے لیکن پولیس 22روز گزرنے کے بعد بھی مقتول واصف بٹ کے قاتل شہباز گجر کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ملزم کی عدم گرفتاری پر ہمیں شدید تشویش ہے۔
لیگی کارکن کو قتل کرنیوالا مرکزی ملزم 22روز بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا
Aug 19, 2024