نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ضیاء الحق شہید کی 36 یوم شہادت کے موقع پر فاؤنڈیشن کے راہنماء اقبال صدیق سدھو کی صدرات میں تقریب منعقد ہوئی جس سے میاں لیاقت علی جنرل محمد ضیاء الحق شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اور ایٹمی پاکستان کے قیام کے لئے جنرل ضیاء الحق شہید نے عملی اقدامات کئے اسلامی قوانین کی تشریح کے لئے وفاقی شرعی عدالت قائم کی افغانستان اور پاکستان پر قبضہ کر کے بحیرہ عرب کے گرم پانیوں تک رسائی حاصل کرنے کا خواب دیکھنے والے روس کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا ضیاء الحق کا ہی بہادرانہ اور جرات مندانہ کارنامہ ہے کشمیر سمیت دنیا بھر کے آزادی پسند مسلمان مجاہدین کی امداد کی جس پر اسلام دشمن عالمی قوتوں نے انہیں 17 اگست 1988 کو ہوائی جہاز کے سفر کے دوران شہید کر دیا ان کی عوامی مقبولیت کا اندازہ ان کے جنازے میں شریک لاکھوں افراد کی شمولیت سے لگایا جا سکتا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قیام کے لئے مرد مومن جنرل محمد ضیاء الحق جیسے حکمران کی ضرورت ہے۔
نوشہرہ ورکاں:ضیاء الحق شہید کی 36 یوم شہادت کے موقع پر تقریب
Aug 19, 2024