بجلی بلوں میں ریلیف کااعلان حکومت کاتاریخی کارنامہ ہے:لیگی رہنما

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ایم پی ایز عمران خالد بٹ ،عمر فاروق ڈار،سابق میئر شیخ ثروت اکرام،لیگی رہنمائوںمحمد شعیب بٹ،سلمان خالد پومی بٹ ،چوہدری کاشف اسماعیل گجر،جمشید ایوب بٹ،حاجی احمد چیمہ ،چوہدری تنویر احمد،شہروز رشید،چاند حمید بٹ ،وقاص شاہد کھوکھر،روشدہ امان اللہ نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف کااعلان پنجاب حکومت کاتاریخی کارنامہ ہے۔ بجلی کے بلوں پر سبسڈی دینے کے اعلان پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، صوبائی حکومت نے صوبہ کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا یہ عوام کی ریلیف کی فراہمی کا ایک بڑا نقلابی اقدام ہے۔آنیوالے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔پنجاب میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور عوام کو ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔مریم نواز کی بہترین کارکردگی پر شاباش دینا خوش آئند ہے۔ روٹی کی قیمت میں کمی مریم نواز کی بہترین حکمت عملی اور ہوم ورک کا نتیجہ ہے۔ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس مریم نواز کا انسانیت دوست اقدام ہے۔ بجلی کے بلوں پر ریلیف میاں نواز شریف کا پنجاب کے عوام کو تحفہ ہے۔ مریم نواز بہت جلد پنجاب میں سولر پینل اور اپنا گھر اپنی چھت منصوبے کو لانچ کرنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے 100دنوں میں 77 عوامی مفاد کے منصوبے شروع کیے،پنجاب حکومت نے 10ہزار طلبہ کو الیکٹرک بائکس تقسیم کر دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن