گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )عالمی چادر اوڑھ تحریک کے امیر جا نشین چورہ شریف مصطفین حیدر شاہ گیلانی مجددی چوراہی نے کہا ہے کہ عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستانی معاشرے میں حجاب کے کلچر فروغ دینے کے لئے مسلسل مصروف عمل ہے اب تک دنیا بھر میںلاکھوں خواتین میں چادریں تقسیم کی جا چکی ہیں ، وزیر اعظم تعلیمی اور سرکاری اداروں میں حجاب کے کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیںان خیالات کا اظہارانہوںنے بزم الکبیر مبارک و چادر اوڑھ تحریک کے زیر اہتمام پروفیسر صوفی مبارک علی مجددی کے عرس مبارک و چادر اوڑھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔