گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ کی منی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب گورننس انیشی ایٹوز کے تحت گلی محلوں، بازاروں اور سڑکوں پر لگی غیرقانونی منی پیٹرول پمپس کے ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن شروع، حادثات، مشینوں کی دوبارہ تنصیب کی روک تھام کیلئے ایل پی جی گیس ریفلنگ اور منی پٹرول مشینیں تحویل میں لے کر ڈسمنٹل کرنے کا آغاز کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات غیر قانونی طریقے سے فروخت، غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر ریفلنگ کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن تحصیل(سٹی، صدر، نوشہرہ ورکاں، کامونکی، وزیر آباد)میں متعدد کیخلاف بھاری جرمانے اور متعدد ایل پی جی ریفلنگ اسٹیشن کو سیل کردیا،اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) عبدالباسط صدیقی نے شہر کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی منی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اور ناجائز منافع خوری میں ملوث پٹرول پمپس کو بھاری جرمانے عائد کیے اور غیر قانونی تیل ایجنسیوں کیخلاف بھی درجنوں کاروائیوں میں بھی جرمانے عائد کیے۔ اسسٹنٹ کمشنرز (نوشہرہ ورکاں نوید حیدر، کامونکی ماہم واحد)نے غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور غیر قانونی تیل ایجنسیاں سیل مشینری ضبط کر لی گئی کاروائی کے دوران منی پٹرول پمپس اور تیل ایجنسیوں کے مالکان فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن