گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے کہا ہے کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کے ساتھ ساتھ واسا ملازمین کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں، ملازمین اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سر انجام دیں۔ہمار ے ڈیپارٹمنٹ کا کام سروس دینا ہے عوام کے ٹیکسوں سے ہم کو سیلری ملتی ہے لوگوں کے مسائل حل کریں ہم عوام کے خادم ہیں جتنا کام سیور مین کرتا ہے اتنا کام آفیسر بھی نہیں کرتا ملازمین کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے۔ ہم عوام کی بے لوث خدمت کرنیوالے دیانتدار محنتی ملازمین کیساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر کے ان کے تمام جائز کام کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو واسا لیبریونین سی بی اے کے زیر اہتمام واسا ملازمین کی بچیوں کے لئے جہیز فنڈ ، سلامی اور فوتیدگی پر کفن دفن کے فنڈ کی تقسیم کے لئے منعقدہ تقریب کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق صد ر نیو واسا لیبر یونین جہانزیب ارشاد چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واسا ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے 18سالوں میں اتنا کام نہیں ہوا جتنا نیو واسا لیبر یونین گوجرانوالہ نے کیا ہے۔
ملازمین اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیں: ایم ڈی واسا
Aug 19, 2024