قصور:کھارا گاؤں میں میلے کے نام پر سرعام جوا اور مجرا ہونے لگا

Aug 19, 2024

قصور(نمائندہ نوائے وقت)کھارا گاؤں میں میلے کے نام پر سرعام جوا اور مجرا ہونے لگا، مقامی پولیس نے چپ سادھ لی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،ڈی پی او قصور کا نوٹس، کھارا میں میلے کے نام پر سرعام مجرا اور جوا ہونے لگا،نوجوان اور بچے سرعام جوا جیسی لعنت کے عادی ہونے لگے۔غیر اخلاقی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس کو متعدد بار اطلاع دی گئی مگر کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔مذہبی حلقوں کاکہنا ہے کہ میلے کے نام پر نوجوان نسل کو تباہ کیا جارہا ہے یہ سب قابل مذمت ہے ڈی پی او قصور محمد عیسٰی خاں کا نوٹس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ملوث افراد کے خلاف میرٹ پر کارائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں