شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) قائد فورس کے صدر میاں بلال امجد نے کہا ہے شیخوپورہ کے عوام کا رام گڑھا میں ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر اس بات کا غماز ہے میاں جاوید لطیف 8 فروری کو ہارے نہیں بلکہ انہیں شکست دلوائی گئی تھی اور عوام نے فیصلہ دیدیا ہے کہ شیخوپورہ کا ایم این اے فارم 45 والا نہیںبلکہ 47 والا ہے 8 فروری کو میاں جاوید لطیف کو شکست دیکر انہیں پارلیمنٹ کی نمائندگی سے تو آئوٹ کردیاگیا مگر انہیں حلقہ کے عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکے محلہ رام گڑھا میں کامیاب جلسہ کی یہ دلیل ہے کہ الحمد اللہ شیخوپورہ کل بھی مسلم لیگ (ن) کا تھا اور آج بھی ہے اور آئندہ بھی عوامی طاقت کے بل بوتے پر ثابت کریں گے کہ شیخوپورہ میاں نوا ز شریف ،شہباز شریف اور میاں جاوید لطیف کے چاہنے والوں کا شہر ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے محلہ رام گڑھا میں منعقدہ اظہار تشکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید شاہ زیب سمیت دیگر بھی موجودتھے میاں بلال امجد نے کہاکہ 90 کروڑ کے عوض شیخوپورہ کے عوامی مینڈیٹ کے ڈاکے کا جو انکشاف میاں جاوید لطیف نے کیا تھا اس کی تصدیق آج تحریک انصاف کے ممبران بھی کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ شیخوپورہ کو پنجاب کا ماڈل اورخوبصورت سٹی بنانے کا جو جرم جاوید لطیف نے کیا ہے اس کی انہیں دھاندلی کی صورت میں سزا دی گئی ہے مگر ہم اس جرم پر کمپرومائز نہیں بلکہ یہ جرم بار بار کرینگے ۔