شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے ان کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ طلبا کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے متعلقہ محکمہ جات ترقیاتی منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اراضی ریکارڈ سینٹرز کا دورہ کرے اور وہاں ملازمین کی حاضری کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں آنے والے سائلین کی سہولیات اور کرپشن کی روک تھام کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کئے جائیں ۔ موسم برسات میں سول ویٹرنری ہسپتالوں میں جانوروں کو دی جانے والی ادویات ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے ۔
سکولوں کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے:ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ
Aug 19, 2024