شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی نے بنیادی مرکز صحت چھاپہ مینارہ اور سول ویٹرنری ہسپتال رکھ مینارہ کا اچانک دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی نے بنیادی مرکز صحت میں مریضوں کو مہیا کی جانیوالی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی حاضری اور ادویات کے سٹاک کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال کے عملہ کو حاضری سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔