بانی پی ٹی آئی نے فلاحی ریاست کا مشن شروع کیا:محمد اقبال شیخ 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمداقبال شیخ نے کہا ہے بانی چیئرمین تحریک انصاف نے ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی و جمہوری ریاست بنانے کا مشن شروع کیاجس پر وہ آج بھی کاربند ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب وہ اپنی اس جدوجہد میں کامیاب و کامران ہوں گے۔ روایتی سیاسی جماعتوں کی نااہلی کے باعث ہم ابھی تک داخلی طور پر اتنے مضبوط نہیں ہوئے کہ پاکستان کے اندرونی امور کے فیصلے خود کرسکیں حکمرا ن اتحاد اپنے بیرونی آقاؤں کی ایما پر فیصلے کرتا ہے جو ملک و قوم کیلئے سود مند نہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سٹی سیکرٹریٹ میںمیڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجودتھی، ان رہنمائوںنے کہا فارم 47کی پیداوار جعلی حکومت کے خلاف اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پر امن احتجاج اورریلیوں پر جس طرح تشدد کیا اور رکاوٹیں پیدا کرکے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن