پاکستان وفا شعاروں کی دھرتی ہے:عمران رحمت ڈوگر

Aug 19, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماو سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان وفا شعاروں کی دھرتی ہے وطن عزیز کے عوام انسانیت کے محبت کرنے والے ہیں ملکی آئین میں تمام باسیوں کو یکساں انسانی حقوق کی فراہمی قومی سوچ کی عکاس ہے ملک دشمن قوتیں پاکستانی عوام کو باہمی تنازعات کا شکار کرکے تقسیم کرنا چاہتی ہیں جن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہر فرد کا کردار کلیدی ہے۔ پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہونے کے ناطے ایک مضبوط اور پر وقار ملک ہے جسے معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہر پاکستانی کو محنت و لگن کو اپنا شعار بنانا ہوگا، یہ وقت سیاسی مفادات کی تکمیل کا نہیں بلکہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے جدوجہد کرنے کا ہے سیاستدان اپنے ذاتی و پارٹی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آگے بڑھیں اور مل کر پاکستان کو معاشی مشکلا ت سے چھٹکارا دلائیں پاکستانی قوم ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔

مزیدخبریں