الہ آباد /ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے سابق چیئرمین سردار شوکت علی گجر کے ڈیرہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاجس وقت حکومت ہمارے حوالہ کی گئی بد قسمتی سے اس وقت ملک سخت انتشار کا شکار تھا ۔مریم نواز نے عوام کو ریلیف دینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ بجلی کے بلوں میں ریلیف عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر ملک ذوالفقار خان ،سردار فاروق اکبر ڈوگر ودیگر بھی موجود تھے۔ ملک احمد خاں کا مزید کہنا تھا جھوٹ کو آج کا آڈر آف ڈے بنا دیا گیا ہے ہم نے نفرت کے بیج بوئے،وہ لوگ جنہوں نے پاکستان میں افراتفری پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ان اداروں جن میں ایف آئی اے، عدالتیں تفتیش کرنے والوں اور مقدمہ سننے والوں کو سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ وہ اس طرح کے لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ویژن پنجاب کو سر سبز و شاداب بنانا ہے۔ شجر کا ر ی مہم آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے۔ عوام کی مدد کے بغیر موسمی تبدیلی کا سامنا نہیں کیا جا سکتا ۔