شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی ضلعی صدر بینش قمر ڈار نے کہا ہے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے حکومت کی شجرکاری مہم اچھا اقدام ہے اس مہم کوکامیابی بنانے کیلئے ہر شہری کو اپنا کردارادا کرنا چاہے اور اپنے حصہ کا ایک پودا لگا کر اس کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنائے کیونکہ ایک طرف ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے تو دوسری طرف درخت لگانا سنت نبوی بھی ہے ۔