(ن) لیگ عوام کی خدمت کرنیوالی جماعت ہے:امجد لطیف


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء اور ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے کوارڈینیٹر میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بجلی کے بلوں میں ڈوبی ہوئی قوم کو 14روپے فی یونٹ کا ریلیف دے کر ثابت کر دیا ہے کہ( ن) لیگ عوامی خدمت کی جماعت ہے۔ نواز شریف کے دور میں ڈالر 104 روپے تھا اور غریب کو بجلی کا بل 1400روپے تک آتا تھا ملک کے کارخانے چل رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن