گوادر فری‘ چین کے سنکیانگ پائلٹ فری ٹریڈ زون کے درمیان معاہدے پر دستخط

Aug 19, 2024

  اسلام آباد(خبرنگار)گوادر فری زون(جی ایف زیڈ)اور چین کے سنکیانگ پائلٹ فری ٹریڈ زون(ایکس پی ایف ٹی زیڈ)کے درمیان جامع اقتصادی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ اس کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے فریم ورک کے تحت لاجسٹک‘ تجارت اور تجارتی ترقی کیلئے انٹرایکٹو ترقی کا ایک نیا نمونہ تیار کر نا ہے ۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے عہدیدار نے گوادر پرو کو بتایا کہ گوادر فری زون نے اقتصادی معاہدے پر دستخط کر کے اسے ضروری کارروائی کیلئے سنکیانگ پائلٹ فری ٹریڈ زون کی انتظامیہ کو بھیج دیا ۔ چائنہ انڈسٹری اوورسیز ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن بھی دونوں خطوں کی مربوط ترقی کو تیز کرنے کے معاہدے کا حصہ ہے۔گوادر پرو کے مطابق  معاہدہ کرنے والے فریقین کی جانب سے دونوں تجارتی زونز کی اقتصادی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے توانائی، ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات، تجارت اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

مزیدخبریں