ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے ڈپٹی کمشنرچوہدری محمدارشد نے ممکنہ سیلاب کے خطرا ت سے نمٹنے اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی کیلئے متعلقہ اداروں کی طرف سے جاری صفائی آپریشن کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ضلع ننکانہ صاحب میں مون سون کی بارشوں کاسلسلہ جاری ہے،ممکنہ سیلاب اورہنگامی صورت حال سے نمٹنے سے تمام اداروں کوالرٹ جاری کردیاگیا ہے۔دریائے راوی اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤکی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔حکومتی ایس او پیز کے مطابق بارش کے آغاز کے ساتھ ہی رین ایمرجنسی ریلیف کیمپس کو مکمل فعال کر دیا جاتا ہے، مشینری اور سٹاف نشیبی علاقوں میں متحرک ہو جاتے ہیں اور ضلع کے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز بھی مکمل طورپرفعال رکھا گیا ہے تاکہ کم سے کم وقت میں بارشی پانی کا نکاس یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنوں اور نالوں کے چوکنگ پوائنٹس پر بارشی پانی کے ساتھ آنے والے ویسٹ کو ساتھ ساتھ لفٹ کیا جا رہا ہے۔