قومی سطح پر جنگلات کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے،صدر زرداری 

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوام سے مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے صدر مملکت نے بلاول ہاؤس کراچی میں سالانہ مون سون شجر کاری مہم کے تحت ’’نیم‘‘ کا پودا لگایا صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ 18 اگست پاکستان میں مون سون میں درخت لگانے کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے قومی سطح پر جنگلات کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی، عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے منفی اثرات کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیںپاکستان موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، نوجوان اور سول سوسائٹی جنگلات کے رقبے کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے میں مدد کریں، صدر مملکت نے کہا کہ نیم ماحول دوست درخت، بے شمار ماحولیاتی فوائد ہیں ، نیم صاف ہوا، ٹھنڈی چھاؤں کے علاوہ قدرتی طور پر مچھروں کو دور کرتا ہے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وزیراعظم کی حیثیت سے پہلے دور حکومت میں بطور وزیر موسمیات خدمات انجام دی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے پہلے دور میں درخت لگانے کی مہم کا آغاز کیا،شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں نیم کے درخت لگائے گئے تھے،آج پاکستان میں بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر درخت لگانے کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے، قوم بالخصوص نوجوان اور سول سوسائٹی مون سون شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

ای پیپر دی نیشن