شیخوپورہ (سلطان حمید راہی +ڈاکٹر شیخ جمیل اختر +سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ کی شاہراہوں پر چلنے والے اکثر ٹریکٹر ،ٹرک،آٹو اور لوڈر رکشہ پر مقررہ لوڈ سے زیادہ سامان رکھا جا رہا جبکہ ان گاڑیوں پر باڈی کے باہر بھی سامان لٹک رہا ہوتا ہے جو خطرناک حادثات کا سبب بن رہے ہیں اکثر ٹرکوں لوڈر رکشہ پر آہنی سریا باڈی کے باہر ہوتا ہے اور پیچھے سے آنے والی اکثر گاڑیاں رات کے وقت ان سے ٹکرا جا تی ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرکوں پر توڑی ،چاول کا چھلکا بھی باڈی سے باہر ہوتی ہیں ۔شیخوپورہ کی قومی شاہراہوں پر سڑکوں کے کناروں پر ٹرالے ،ٹرک منی مزدا وغیرہ کھڑے ہوتے ہیں جو حادثات کا سبب بنتے ہیں جبکہ پٹرولنگ پولیس شیخوپورہ ان گاڑیوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی اکثر پٹرولنگ پولیس کے اہلکار اوور لوڈ گا ڑ یوں سے مبینہ طور پر بھتہ بھی وصول کرتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ کے نائب صدر ملک طارق عزیز ایڈووکیٹ نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات نہیں کررہی ہے۔