مہاراشٹر (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سکول میں بسکٹ کھانے کے بعد 80 طلبہ کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 257 طلبہ میں فوڈ پوائزننگ کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سمبھاجی نگر کے ضلع کونسل سکول میں فراہم کردہ بسکٹ کھانے سے طلبہ کی طبیعت خراب ہوئی۔