سکردو (نوائے وقت رپورٹ) گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں گشہ بروم فور چوٹی پر ساتھی کی لاش لانے کے لیے جانے والے پانچ روسی کوہ پیما برفانی تودے کا شکار ہونے سے دو زخمی اور ایک لاپتہ ہے۔ الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری قرار حیدری نے کہا کہ آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے دو کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر کے سکردو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے بتایا کہ زخمیوں اور لاپتا ہونے والوں کی تلاش کے لیے موسم سازگار نہیں اس لیے فضائی آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔ چوٹی پر موجود کوہ پیماؤں تک رسائی اور ریسکیو کا انحصار موسم پر ہے۔