بجلی بلوں میں ریلیف ابتدا‘ جلد مزید خوشخبریاں ملیں گی: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کا بجلی کے بل میں ریلیف ابتدا ہے۔ ان شاء اللہ عوام کو جلد مزید خوشخبریاں ملیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ وفاقی اور پنجاب حکومت (ن) لیگ کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا ویژن پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لے گی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت ہے۔

ای پیپر دی نیشن