یوٹیوبر عون علی کھوسہ کے اغوا کا مقدمہ درج اہلیہ کا پولیس سے جلد بازیابی کا مطالبہ

لاہور(نامہ نگار)لاپتہ ہونیوالے یوٹیوبر عون علی کھوسہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ اچھرہ لاہور میں درج کر لیا گیاہے ۔مقدمہ عون علی کھوسہ کی اہلیہ بینش اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق 15 اگست کی رات 2 بجے نامعلوم افراد یوٹیوبر عون علی کھوسہ کے گھر داخل ہوئے۔ اور انہیں زبردستی اغواء کر کے لے گئے ۔ملزم گھر سے لیپ ٹاپ،کمپیوٹر اور کیمرہ بھی ہمراہ لے گئے۔ یوٹیوبر عون علی کھوسہ کی اہلیہ نے پولیس سے اپنے شوہر کو جلد بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کو 20 اگست تک عون علی کھوسہ کی بازیابی کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن