ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس نے اقوام متحدہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کو کْرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پرحملے سے باز رکھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ یوکرین نے کْرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ کیا تو ملٹری ٹیکٹیکل جوابی اقدامات پر مجبور ہوں گے۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا کہ یوکرین نے کْرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری شروع کر دی ہے، کیف کے اقدام سے یورپ بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوگا۔ روس کے مطابق یورپ کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے اقوام متحدہ یوکرائن کو کْرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پرحملے سے باز رکھے۔
یورپ کوبڑی تباہی سے بچائوکیلئے: اقوام متحدہ یوکرائن کو نیو کلیئر پلانٹ پر حملے سے باز رکھے : روس
Aug 19, 2024