پیر پگارا‘ مخدوم جمیل ملاقات: سندھ میں بڑھتی بدامنی پر تبادلہ خیال

Aug 19, 2024

مٹیاری (نوائے وقت رپورٹ) پی پی رہنما مخدوم جمیل الزمان اور پیر پگارا کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سندھ میں بڑھتی بدامنی‘ امن و امان کی خراب صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ آئندہ چند روز میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوبارہ ملاقات کا امکان ہے۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ کے دیگر ساتھیوں سے رابطے پر بھی اتفاق کیا۔

مزیدخبریں