دوسروں پر کرپشن کا الزام لگانے والے کے وزراء اپنے ہی وزیراعلیٰ کو چور کہہ رہے: عظمیٰ بخاری 

Aug 19, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کے وزراء اپنے ہی وزیر اعلیٰ کو چور اور کرپٹ قرار دے رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ کے پی کے کو علی امین گنڈاپور اکیلے ہی کھا رہے ہیں لیکن کابینہ کو نہیں کھلا رہے۔ اسی بات کی لڑائیاں ٹاک شو اور پریس کانفرنسز تک پہنچ گئی ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھائیں گے تو بچے چیخیں تو ماریں گے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے حیرت بھی ہوتی اور ہنسی بھی آتی ہے کہ ابھی بھی کچھ لوگ ان سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ 

مزیدخبریں