فاسٹ بولر عامرجمال بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عامرجمال کو پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے عامر جمال کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا مگر ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عامر جمال کو اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس پر کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق عامر جمال کمر کی تکلیف سے ری کور کررہے ہیں، عامر جمال کو کمر کی تکلیف کاؤنٹی کرکٹ کے دوران ہوئی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے جب کہ دوسرا میچ 30 اگست سےکھیلا جائے گا اور یہ دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔خیال رہے کہ کامران غلام اور ابرار احمد کو پہلے ہی ریلیز کیا جا چکا ہے جو پاکستان شاہینز کی جانب سے چار روزہ میچ 20 سے 23 اگست تک بنگلا دیش اے کے خلاف کھیلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن