سعودی عرب نے قاہرہ سے الشرقیہ ریجن کے شہرعرعر کیلئے پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کلسٹر 2 ایئرپورٹس کمپنی کی نئی سروس قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عرعر ایئرپورٹ سے جوڑتی ہے جس کا مقصد سعودی عرب اور مصر کے درمیان مسافروں کی آمد ورفت بڑھانا، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ تقریب میں ایئرپورٹ کمپنی کے سینئر حکام ، مصر کی نیل ایئر کے نمائندوں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔کلسٹر2 ایئرپورٹس کمپنی سعودی عرب میں 22 مقامی اور انٹرنیشنل ایئرپورٹس کا انتظام کرتی ہے۔ اپنے انٹرنیشنل فلائٹ نیٹ ورک کو توسیع دینے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب نے قاہرہ سے الشرقیہ ریجن کے شہرعرعر کیلئے پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغازکردیا
Aug 19, 2024 | 13:01